- الإعلانات -

عامر ،آصف اور سلمان بٹ پر پابندی کی درخواست دائرکردی گئی ہے

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹر محمد عامر،محمد آصف اور سلمان بٹ پر پابندی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ کرکٹ کمنٹیٹر سید احتشام الحق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمر حنیف کچھی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کرائی گئی درخواست میں چیئرمین کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ان تینوں کرکٹرز کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے سے عالمی سطح پرملک کی بدنامی ہوئی، انہوں نے اپنے اس مکروہ فعل سے محب وطن پاکستانیوں کے دل دکھائے اور تینوں کرکٹرز اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ تینوں کھلاڑی پابندی کے خاتمے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پر غور بھی کیا جارہا ہے۔