- الإعلانات -

قمر ابراہیم کو پاکستان ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنادیاگیا ہے

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن قمر ابراہیم کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔بی بی سی کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے کہا کہ قمرابراہیم کو چیف کوچ کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے اور اگلے سال اپریل میں ملائیشیا میں ہونے والا سلطان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ان کا بحیثیت چیف کوچ پہلا امتحان ہوگا۔شہباز احمد کا کہنا ہے کہ قمر ابراہیم کی مشاورت سے بقیہ کوچنگ عملے کا تقرر کیا جائے گا۔
47 سالہ قمر ابراہیم 1990 کی دہائی میں رائٹ آو¿ٹ کی حیثیت سے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔وہ 1992 کے بارسلونا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی شامل تھے۔واضح رہے رواں سال ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ سمیت فیڈریشن کے صدر اختر رسول اور سیکریٹری رانا مجاہد نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔بعد ازاں بریگیڈئر(ریٹائرڈ) خالد کھوکھر کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدراورسابق عظیم اولمپیئن شہبازاحمد سینئر کو سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔قومی ٹیم کی اس مایوس کن کارکردگی کے باعث تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستانی ٹیم اولمپکس میں شرکت سے محروم ہوگئی ہے۔