- الإعلانات -

محمد عامر کے بارے میں دھماکہ خیز اعلان

محمد عامر کے بارے میں دھماکہ خیز اعلان، پی سی بی نے مخالفین اور شائقین پر بجلی گرادی،پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے لیے تین سو اٹھ ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے جن میں سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کا نام بھی شامل ہے۔ لیگ کے سفیر رمیز راجہ اس فیصلے پر پھر پھٹ پڑے ہیں۔، پاکستان سپر لیگ ڈرافٹنگ کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ پی سی بی نے پانچ کیٹیگریز کے لیے تین سو آٹھ ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پلاٹینیم کیٹیگری میں ستائیس، ڈائمنڈ میں اکتالیس، گولڈ میں انسٹھ، سلور میں ایک سو بائیس اور ایمرجنگ میں انسٹھ کرکٹرز کو شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے لیے سلیکٹرز نے ایک سو سینیتس پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دی جن میں سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ اور محمد آصف تو نہیں ہیں البتہ نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر پی ایس ایل میں ایکشن میں ہونگے۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں انگلینڈ کے انسٹھ، ویسٹ انڈیز کے اڑتیس، سری لنکا کے بائیس، ا?سٹریلیا اور بنگلا دیش کے دس، س کھلاڑی شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے سات، زمبابوے کے چھ اور آئرلینڈ کے چار کرکٹرز کو بھی پاکستان سپر لیگ کا پروانہ جاری کر دیا ہے۔