- الإعلانات -

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کوپہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

ڈونیڈن: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم کی سنچریوں اور ٹم ساو¿تھی کی بہترین باو¿لنگ کے بدولت 122 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاص کرلی۔ڈونیڈن ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا کو جیت کے لیے 296 رنز جبکہ نیوزی لینڈ 7 وکٹیں درکار تھیںجو ٹم ساو¿تھی اورنیل ویگنر نے بہترین باو¿لنگ سے سمیٹ لیں۔سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 58 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز تھے، ویتھاناگے نے 29 اور لکمل نے 23 رنز بنا کر ان کا ساتھ دینے کی کوشش کی تاہم وہ بار آور ثابت نہیں ہوسکیں اور نیوزی لینڈ کو باآسانی 122 رنز کی کامیابی مل گئی۔کوشال مینڈس 46 رنز بنا کر سری لنکا کے دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساو¿تھی نے 3 ٹرینٹ بولٹ، سٹینر اور ویگنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری 156 اور کپتان برینڈن میکلم کے تیز رفتار 75 رنز کے بدولت 431 رنز بنائے۔