- الإعلانات -

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی۔ یونس خان چھٹے اور مصباح الحق دسویں نمبر پر آ گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ کے مطابق یونس خان اور مصباح الحق کی ایک ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔یونس خان ساتویں سے چھٹی پوزیشن پر آ گئے۔مصباح الحق بھی بغیر کھیلے ہی گیارہویں سے دسویں نمبر پر آ گئے۔بیٹسمینوں میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے، سٹیو سمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن نے اے بی ڈویلیئرز سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ باو¿لرز رینکنگ میں ڈیل سٹین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔بھارت کے ایشون دوسرے پاکستان کے یاسر شاہ اور جیمز اینڈرسن مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے، بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔