- الإعلانات -

سکندر بخت کا ڈین جونز پر سنگین الزام

سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد کے نومنتخب کوچ ڈین جونز پر فکسنگ کا الزام عائد کردیا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ بیٹسمین کو مشکوک ہونے کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے قبل از وقت ٹیم سے ڈراپ کردیا تھا،انھوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے جسٹس قیوم کی رپورٹ بھی مذاق بن کر رہ گئی ہے، اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کو پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔