- الإعلانات -

پاک۔بھات کرکٹ سیریز،عمران خان کا اہم موقف

عمران خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے دونوں ملکوں کے تناو میں کمی آئے گی، ہندوستان کے دورہ کے دوران بھارتی سفارتخانے کی دعوت پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن بچانے کیلئے کراچی کے عوام کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کردیا گیا،کراچی میں رینجرز کی تعیناتی امن و امان کیلئے ضروری ہے۔ ہماری آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے ان لوگوں کی غربت ختم کرنے کیلئے خارجہ پالیسی ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے ہندوستان کے دورہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ انڈین سفارتخانے سے پیغام آیا کہ کیا آپ وزیر اعظم مودی سے ملنا چاہتے ہیں تو میں نے کہا کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سیریز سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی،سیریز سے سرحدوں کے دونوںطرف کے درمیان تناو میں کمی آئے گی۔