- الإعلانات -

عمر اکمل کو بڑی کامیابی مل گئی

عمر اکمل کے تحفظات پر انہیں پاکستان سپر لیگ کی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کر لیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کچھ روز قبل پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کیا گیا تھا۔اعلان کردہ کیٹگریز میں قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کو گولڈ یعنی دوسری کیٹیگری میں رکھا گیا تھا جس پر انہوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ عمر اکمل کے تحفظات کے بعد اب کرکٹ بورڈ نے انہیں پلاٹینیم کیٹیگری یعنی پہلی کیٹیگری میں شامل کر لیا ہے۔