- الإعلانات -

کرس گیل کے نئے بلے نے دھوم مچادی

طوفانی بیٹنگ سے بولروں کے ہوش اڑانے دینے والے اور دلکش ڈانس سے تماشائیوں کے دل جیتنے والے کرس گیل ایک اور منفرد بلے کے ساتھ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں اترے اور یہ تھا ان کا سنہرا بلا جسے سونے کے رنگ میں نئے اور خاص پینٹ سے سجایا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے شہرت یافتہ بیٹسمینوں اور چھکوں کے ماسٹر کرس گیل برسبین میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ہونے والے میچ میں اپنی ٹیم رینی گیڈز کی طرف سے برسبین ہیٹ کے خلاف میدان میں اترے تو ان کے ہاتھ میں سونے کی مانند چمکتا ہوا بلا تھا جسے دیکھ شائقین انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔