- الإعلانات -

انگلینڈ کی جنوبی افریقہ کو 241 رنز سے شکست

ڈربن: انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ مچ میں معین علی اوراسٹیون فن کی بہترین باؤلنگ کی بدولت 241 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 416 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے آخری روز 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پانچویں دن کے کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ کا اسکور 4 وکٹوں پر 136 رنزتھا، اے بی ڈی ولیئرز 37 اور ڈیل اسٹین صفر پر کھیل رہےتھے تاہم ڈی ولیئرز اسکور میں بغیر کسی اضافے کے پویلین لوٹ گئے۔ڈی ولیئرز کے آؤٹ ہوتے ہیں جنوبی افریقی بلے باز مسلسل آؤٹ ہوتے رہے. بووما کھاتے کھولے بغیر 137 پر ہی آؤٹ ہوگئے جبکہ اسٹین 2 رنز کا اضافہ کرسکے۔جے پی ڈومینی واحد کھلاڑی تھے جو انگلش باؤلرز کا اکیلے مقابلہ کررہے تھے اور آخری تین وکٹوں میں انھوں نے 36 رنز کا اضافہ کیا جس میں مورنے مورکل کے ساتھ آخری وکٹ میں 19 رنز کی شراکت بھی شامل تھی۔مورکل8، کائل ایبٹ 2 اور ڈین پیڈٹ صفر پر آؤٹ ہوئے۔جے پی ڈومینی 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹوین فن نے 4 اور معین علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 326 رنز بنائے تھے جبکہ پہلی اننگز میں 303 رنز کا مجوعہ ترتیب دیا تھا۔جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں بھی ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 214 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم ڈین ایلگر نے 118 رنز بنا کر بیٹ کیری کی تھی۔انگلینڈ کے معین علی نے میچ میں مجموعی طورپر 7 وکٹیں حاصل کیں جس پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔4 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 2 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیل جائے گا۔