- الإعلانات -

ملازمہ پر تشدد،شہادت حسین پر فرد جرم عائد

ڈھاکا: بنگلہ دیش پولیس نے گیارہ سالہ ملازمہ پر تشدد کے جرم میں قومی کرکٹ شہادت حسین کے خلاف فرد جرم عائد کردی ہے۔بنگلہ دیش کے لیے 38 ٹیسٹ میچز کھیل چکے شہادت حسین اور ان کی بیوی نریتو شہادت پر منگل کے روز باضابطہ طور پر حملہ اور تشدد کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی۔پولیس انسپکٹر شفیق الرحمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘ہماری ابتدائی تحقیقات میں شہادت اور ان کی بیوی کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے ہیں۔’