- الإعلانات -

یاسرشاہ کامثبت ڈوپ ٹیسٹ ،کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدارکےحیران کن بیانات سامنے آگئے

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ لیگ سپنر یاسر شاہ نے جو غلطی کی ہے اسے اس کی سزا ضرور ملے گی لیکن معطلی کیس میں پی سی بی یاسر شاہ کی بھرپور حمایت کرے گا ،انہوں نے لیگ اسپنر کی معطلی کو ٹیم کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے پاس متبادل کھلاڑی موجود ہیں جنہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا، سلمان بٹ اور آصف ابھی ٹیم میں واپس نہیں آرہے ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ باؤلر محمد عامر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈفاسٹ باؤلر کے لیے اپنی فارم ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے جس کے بعد ہی ٹیم میں انکی مستقل شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ فکسنگ کیس میں سزا پوری کرنے والے محمد آصف اور سلمان بٹ کو فوری طور پر ٹیم میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔