- الإعلانات -

پہلا ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے دی نیوزی لینڈ کو 16رنز سے شکست

ایڈن پارک آکلینڈ میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرپاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ، اوپنر محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 33رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا جس کے بعد احمد شہزاد 16رنز بنا کر ملنے کی گیند پر ایلیٹ کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے ۔ صہیب مقصود بغیر کوئی رن بنائے لیفٹ آرم سپنر سینٹر کی گیند پر وکٹ کیپر رونچی کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔  شعیب ملک نے حفیظ کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 26رنز کا اضافہ کیا ، شعیب ملک 20رنز بنا پولین کی طرف ہو لیے۔ محمد حفیظ نے 36گیندوں پر نیوزی لینڈ کے خلاف کیریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔