- الإعلانات -

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 میچ کل کھیلا جائےگا

ولنگٹن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جمعہ کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا  باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کے سوگ میں پاکستان کی ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ میدان میں اترے گی ¾ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا واضح رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 14 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے میچ میں نیوزی لینڈنے پاکستان کو 10 وکٹوں سے جیت کر سیریز برابر کر دی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کیویز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی اور اس سلسلے میں پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 25 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 28 جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔