- الإعلانات -

وہاب ریاض نے ایک ہی اوور میں تین چھکے کھا کر سابق کپتان وسیم اکرم کا 31سالہ ریکارڈ توڑدیا

اسلام آباد: کیویز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں فاسٹ بالر وہاب ریاض نے سابق کپتان وسیم اکرم کا31  سالہ ریکارڈ توڑ دیا،ایک اوور میں تین چھکے دے ڈالے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں شاہینوں اور کیویز کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ ہوا جس میں فاسٹ بالر وہاب ریاض نے ایک ہی اوور میں تین چھکے کھا کر سابق کپتان وسیم اکرم کا 31سالہ ریکارڈ توڑدیا۔واضح رہے 1985 میں نیوزی لینڈ کے بلے باز مارٹن کرو نے وسیم اکرم کو ایک ہی اوور میں چار چوکے لگا ئے تھے۔جس کا اعتراف وسیم اکرم نے خود گزشتہ روز دیئے گئے اپنے انٹر ویو میں کیا۔سابق کپتا ن وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ 1985میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران مارٹن کرو نے مجھے ایک ہی اوور میں تین چوکے لگا دیئے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران کی ڈانٹ کھانے کو تیار تھا مگر مجھے اس وقت حیرت ہوئی جب عمران نے مجھے کہا کہ ٓاپ لیگ پر مارٹن کرو کی کمزوری پکڑ چکے ہیں۔