- الإعلانات -

محمد عامر کے لیے دورہ نیوزی لینڈ میں مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں

ویلنگٹن :  محمد عامر کے لیے دورہ نیوزی لینڈ میں مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں اور ٹی ٹونٹی میں ان کیخلاف بینر لہرائے جانے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایک کرکٹ شائق نے فاسٹ بالر کے سامنے ڈالر بھی لہرائے۔23سالہ فاسٹ بولر اس وقت تھر ڈ مین بونڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے جب ان کے پیچھے موجود ایک شخص نے ان کی جانب بار بار ڈالر لہرا کر آوازیں کسنا شروع کردیں ، فاسٹ بولر نے اس شخص کے اس رویے کی امپائر سے شکایت جس نے سکیورٹی حکام کو اس واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد سکیورٹی حکام نے مذکورہ شخص کو سخت تنبیہ کرنے کے بعد آئند ہ کے لیے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔