- الإعلانات -

ثانیہ مرزااورآئین ڈوڈنگ نے اعصام الحق اور یاروسلیو شیڈوواکو شکست دے دی

میلبورن: آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کے اعصام الحق اور قازقستان کی یاروسلیو شیڈووا پر مشتمل جوڑی کوبھارت کی ثانیہ مرزااور کروشیا کے آئین ڈوڈنگ کی جوڑی نے شکست دیدی.اعصام الحق اور یاروسلیو شیڈووا 5۔7 اوار 2۔6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اعصام الحق مینز ڈبلز کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئے تھے۔ثانیہ مرزا کی ایک ہی دن میں یہ دوسری کامیابی تھی، اس سے قبل ویمنز ڈبلز میں مارٹینا ہنگیز کے ساتھ انھوں نے امریکا کی کوکو وینڈیویگھے اور جرمنی کی اینا لینا گروینفیلڈ کو 6۔2، 4۔6 اور 6۔1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔