- الإعلانات -

آخری ون ڈے میں آئرلینڈ کو شکست،سیریز افغانستان کے نام

بلفاسٹ: افغانستان نے آئرلینڈ کو فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، راشد خان عمدہ باؤلنگ کی بدولت سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔

افغانستان نے 125 رنز کا آسان ہدف 24ویں اوور میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

احسان اللہ 57 اور حشمت اللہ شاہدی 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، راشد خان کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

بلفاسٹ میں کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں میزبان آئرش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 36.1 اوورز میں ایک سو 24 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

گیری ولسن 23، سیمی سنگھ اور اینڈی بلبرائن 17، 17، کپتان ولیم پورٹرفیلڈ 14، پال اسٹرلنگ 2، نیل اوبرائن ایک، ٹم مورتگ 2 اور بائیڈ رینکن 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کے اسپن جادوگر راشد خان نے 3، گلبدین نائب، آفتاب عالم اور محمد نبی نے 2، 2 اور اصغر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

راشد خان کی عمدہ باؤلنگ کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے تینوں آئرش کھلاڑیوں کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 23.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر باآسانی حاصل کرلیا۔

محمد شہزاد 1 اور رحمت شاہ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، احسان اللہ نے 57 اور حشمت اللہ شاہدی نے 34 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

آئرلینڈ کی طرف سے ٹم مورتگ اور رینکن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ نے افغانستان کو سیریز کے دوسرے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

جبکہ سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔