- الإعلانات -

پاکستان اور نیوزی لینڈدوسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ

نیپیئر: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

تین میچوں کی سیریز پر مشتمل دوسرا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح چھ بجے شروع ہونا تھا۔ موسم کی خراب صورتحال ک باعث میچ منسوخ کرنا پڑا۔

ساڑھے دس بجے کے قریب امپائرز گراونڈ میں معائنہ کرنے آئے تھے جہاں موسم کی صورتحال دیکھتے ہوئے امپائرز کا کہنا تھا کہ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ ممکن نہیں۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں کیوی ٹیم نے شاہینوں کو 70 رنز سے شکست دی تھی