- الإعلانات -

میرے کیریئر کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں، محمد حفیظ

 لاہور: کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میرے کیریئر کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ کسی سے ناراضگی نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی خبر غلط ہے، صرف عزت کیلیے کھیلتا ہوں آگے بھی یہی کوشش ہو گی، قائداعظم ٹرافی میں پرفارم کرتے ہوئے اپنی فارم بحال کروں گا اور قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔

قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد محمد حفیظ کے حوالے سے خبریں آئی تھیں کہ وہ سلیٹکرز کے اس فیصلے سے ناخوش ہیں، انہوں نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کا اعلان کر رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق وہ پریس کانفرنس کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے تھے، تاہم بورڈ کی جانب سے انہیں کہا گیا کہ ان کا کیریئر ختم نہیں ہوا، ٹیم کو ان کی ضرورت ہے، مستقبل میں موقع دیا جائے گا، بعد ازاں محمد حفیظ نے صحافیوں کے سامنے صرف اپنا مختصر موقف بیان کیا اور سوالات نہیں لیے۔