- الإعلانات -

مصر اور لیبیا کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ 15 ویں منٹ میں روکنا پڑا

قاہرہ: مصر اور لیبیا کے فٹ بال ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ میں آنسو گیس کے پھیلنے سے کھلاڑی اور ریفری میدان چھوڑ کر باہر آگئے۔

2017 کے افریقن نیشنز کپ کوالیفائر کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے گئے دوستانہ میچ کو 15 ویں منٹ میں روکنا پڑا جب میدان سے باہر تماشائیوں کو منتشر کرنے کے لیے مصر کے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیاجس کے اثرات میدان میں بھی ہوئے۔

آنسو گیس کے اثرات سے کھلاڑیوں کے آنسو نکل آئے اور وہ کھیل برقرار نہیں رکھ سکے اور میدان سے باہر آگئے جبکہ میدان میں موجود تماشائی بھی اس محفوظ نہیں رہ سکے۔

تاہم میچ کو آدھے گھنٹے کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔

میچ کو روکنے سے قبل لیبیا کی ٹیم گول کرنے کے بہت قریب پہنچنے کے بعد ناکام ہوئی تھی لیکن کھیل کے دوبارہ آغاز کے بعد میزبان مصر نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوستانہ میچ کو 0-2 سے جیت لیا۔