- الإعلانات -

عبدالرزاق اور عمران نذیر لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے

ابوظہبی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سابق پاکستانی ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق اور عمران نذیر لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں عبدالرزاق اور عمران نذیر لاہور قلندرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے، 4 سے 6 اکتوبر تک شیڈول ایونٹ میں ذوالفقار بابر اور 3 غیرملکی کرکٹرز بھی قلندرز کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ عبدالرزاق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہیں، مگر پلیئرز کے انٹرنیشنل ڈیوٹی اور ڈومیسٹک میچز میں مصروف ہونے کی وجہ سے لاہور قلندرز کو ان سمیت عمران نذیر کو کھلانے کا فیصلہ کرنا پڑا ہے۔