- الإعلانات -

کیون پیٹرسن سپر لیگ میں صرف جیتنے کیلئے نہیں آئے بلکہ…

دبئی:  کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرکے نوجوان پاکستانی کرکٹرر میں اپنا تجربہ منتقل کرکے جائیں گے۔ کوئٹہ گلیدیٹرز کے اہم بلے باز کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پی سی بی کا ایک شاندار فیصلہ ہے۔ پاکستان سپر لیگ پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ حاصل کرنے میں معاون ہو گی۔ کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ وہ سپر لیگ میں صرف جیتنے کیلئے نہیں آئے بلکہ اپنا تجربہ نوجوان کرکٹرز کو منتقل کرنے کیلئے بھی آئے ہیں۔