- الإعلانات -

باکسر عامر خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

مکہ المکرمہ: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔

باکسر عامر خان ان دنوں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کے بعد غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کا بھی دورہ کیا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ اہلیہ اور میں نے مکہ میں بہترین لمحات گزارے اور ہمیں کعبہ کے اندر کا منظر دیکھنا بھی نصیب ہوا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کا اعلان کرنے کے ساتھ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔