- الإعلانات -

World-T20 میں شرکت حکومتی اجازت کے بعد ہی ممکن ہوگی”شہریار خان”

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ہندوستان میں عالمی ٹی ٹوئنٹی میں شرکت حکومتی اجازت کے بعد ہی ممکن ہوگی جبکہ ICC کو نیوٹرل وینو پر کھیلنے کی تجویز دی ہے. میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ‘ہم نے ICC کو پہلے بھی اور اب بھی کہا ہے کہ ہندوستان جانے کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے جو اس بات پر غور کرے گی کہ وہاں پاکستان سے متعلق کوئی خطرہ موجود ہے یا نہیں.

شہریار خان نے بتایا کہ یہ تجویز ICC کو گزشتہ ہفتے کے آئی سی سی بورڈ اجلاس کے دوران دی گئی.

اس موقع پر شہریار خان نے PSL کے اگلے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم شامل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ PCB چیئرمین نے کہا کہ اس بار PSL میں 5 ٹیمیں ہیں لیکن آئندہ 6 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ تاہم انہوں نے اس ٹیم کے نام کا اعلان نہیں کیا.