- الإعلانات -

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے مثبت اشارے ملنے لگے

یو اے ای میں پانچ ون ڈے میچز کی سیریزکے چند میچ پاکستان میں بھی کھیلے جانے کا امکان ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے پاکستان نے سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں، دورہ  کرنے کے لیے پی سی بی کے ساتھ رابطے میں اور صورتحال پر غور کر رہے ہیں، کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہوگی۔

یاد رہے کہ اگر کرکٹ آسٹریلیا رضامند ہو گیا تو کینگروز 20 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔