- الإعلانات -

WT20 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور:ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔شاہد آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سرفرازاحمد کونائب کپتان مقررکیاگیاہے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں احمدشہزاد،محمد رضوان،صہیب مقصود اورعمر گل کو شامل نہیں کیاگیا۔ محمدحفیظ،شعیب ملک،عمراکمل ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہیں۔سرفرازاحمد،بابراعظم،افتخاراحمد بھی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔

عمادوسیم،انورعلی،محمدعرفان،وہاب ریاض بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ محمدعامر،محمدنواز،خرم منظور،رومان رئیس بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سابق کپتان عامر سہیل نے امید ظاہرکی ہے کہ کھلاڑی ان دونوں ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کریں گے۔