- الإعلانات -

PSLمیں احمد شہزاد اور وہاب ریاض کے درمیان لڑائی

اسلام آباد:  پاکستان سپر لیگ کے دوران احمد شہزاد اور وہاب ریاض کے درمیان ہونے والی لڑائی میں پہل بلے کی جانب سے ہوئی۔ اسپورٹس جرنالسٹ امجد ماجد بھٹی کے مطابق فاسٹ بالر کا جارحانہ انداز ہی اس کی شان ہے تاہم احمد شہزاد نے وہاب ریاض کو گالی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کا تعلق لاہور سے ہونے کی باوجود کبھی ایک دوسرے نزدیک نظر نہیں آئے اور نہ ہی زیادہ گپ شپ ہوتی ہے۔ نجی ٹی کے اسپورٹس کے مطابق میچ کے بعد وہاب ریاض کی جانب سے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم شہزاد نے دوستی کے لیے ہاتھ بڑھانے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹی 20اور پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی اس معاملے میں کچھ نہیں کہہ پار ہے۔ ریفری نے وہاب ریاض کو میچ فیس کا 40فیصد اور احمد شہزاد کو 30فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ گزشتہ روز میچ کے دوران پشاور زلمی کے باﺅلرز وہاب ریاض کو احمد شہزاد نے چھکا مارا تاہم اگلی گیند بالر نے انہیں آﺅٹ کر کے حساب برابر کر دیا ۔ اس میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی ۔