- الإعلانات -

وزیراعظم نواز شریف نے PCB کوWT20 میں شمولیت کی اجازت دے دی

اسلام آباد:  پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان کو ورلڈ ٹی 20میں شمولیت کی اجازت دے دی ۔ چیئرمین پی سی بی شہریار نے دو روز قبل وزیراعظم کو بجھوایا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20کے لیے حکومت سے باقاعدہ اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس ضمن میں رواں ماہ کے آخری ہفتے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھا جائے گا، حکام آئندہ برس بھی باہمی سیریز نہ کھیلنے کے بھارتی بیان پر سخت ناخوش ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 بھارتی سرزمین پر مارچ، اپریل میں شیڈول ہے، ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کے لیے دنیا بھر کی ٹیمیں بھرپور انداز میں تیاریوں میں مصروف ہیں، البتہ پی سی بی ٹیم کو بھیجنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے، دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی کشیدگی کے سبب حکومتی اجازت کے بغیر سرحد پار جانا ممکن نہیں ہوگا،اسی لیے وفاقی حکومت سے این او سی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ حال میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا یہ بیان سامنے آیاکہ اس سال بھی پاک بھارت ٹیموں کے درمیان دو طرفہ سیریز ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔گذشتہ سال بھی بی سی سی آئی نے حکومتی اجازت کو جواز بنا کر کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، دونوں ملکوں کے درمیان پہلے متحدہ عرب امارات میں سیریز شیڈول تھی لیکن بھارتی اعتراض پر مقابلوں کے سری لنکا میں انعقاد کی امیدیں جاگیں، اس کے بعد پی سی بی کے بارہا اصرار کے باوجود سیریز پر کوئی جواب تک نہ دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید تھی کہ دونوں ملک گزشتہ سال نہ ہونے والی سیریز 2016 میں کھیل لیں گے لیکن بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے اس امکان کو یکسر رد کردیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ کے ذمہ دار عہدیدار کے اس بیان کے بعد پی سی بی میں غم وغصہ کی فضا پائی جا رہی ہے،حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ نرم رویہ رکھنے کے بجائے اب اسی کی زبان میں بات ہوگی۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے بنگلہ دیش جانے کی اجازت نہیں لی جائے گی کیونکہ حکومت نے صرف بھارت جا کر کھیلنے سے قبل این او سی لینے کا کہا ہے،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے جنوری کے آخری ہفتے میں وزارت داخلہ اور خارجہ سے این او سی طلب کیا جائے گا۔