44 ٹیسٹ میچز میں زیادہ شکار، یاسر شاہ نے ڈینس للّی کا 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے 44 ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ شکار کرنے کا سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر ڈینس للّی کا 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 34 سالہ یاسر شاہ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک 30.51 کی اوسط سے 233 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں…