عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے معاملے میں پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی، جب کہ عدالت کو بتایا گیا کہ بشری بی بی کے خلاف پولیس میں ایک تھانے میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ایک اور مقدمہ توشہ خانہ 2 کا ایف آئی اے نے درج کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ بشری بی بی کے خلاف اسلام آباد کے کوہسار تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جو 6 جون 2023 کو درج کیا گیا تھا۔
پاکستان
جرائم
بشریٰ بی بی کیخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات جاری
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 251 Views
- 2 ہفتے ago