- الإعلانات -

سلامتی کونسل میں چین کی اپیل پر افریقہ میں امن و سلامتی کی صورت حال پر بحث

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ سربراہ ملک چین کی درخواست پر افریقہ میں امن وسلامتی کی صورت حال پر بحث ہوئی۔ اس دوران افریقہ میں انسداد دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے حوالے معاملات زیرغور آئے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جیانگ جون نے کہا کہ دہشت گردی تمام انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے، چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر افریقہ میں انسداد دہشت گردی و انتہا پسندی اور افریقہ کی پرامن ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔اقوام متحدہ کے سیاسی و امن سازی امور کے محکمہ کی نائب سیکرٹری روز میری ڈی کارلو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کی جانب سے موجودہ مباحثے کے اہتمام پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی افریقہ میں دہشت گردی، انتہاء پسندی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسداد دہشت گردی اور امن کے تحفظ کے لیے افریقہ کی کوشش کی حمایت اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لیے امداد فراہم کرے گا