- الإعلانات -

سب کو مل جل کر پاکستان کی خدمت کے لیے کام کرنا ہو گا جس سے جنوبی افریقہ میں موجود پاکستانیوں کو فائدہ حاصل ہو۔راجہ شہزاد احمد

پریٹوریا(نمائندہ خصوصی) پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن پریٹوریا یونٹ کا اجلاس صدر پریٹوریا یونٹ راجہ شہزاد احمد کی زیر صدارت لوڈیم کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں پریٹوریا یونٹ کے عہدادران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پریٹوریا یونٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا پریٹوریا یونٹ کے تمام ممبران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خدمت خلق ہے ہم اپنے ہم وطنوں کے لیے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں جس سے ہمارے ملک پاکستان کا نام بھی روشن ہو گا اس کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے قوانین کی پاسداری کے لیے بھی ورکشاپس کا انعقاد کیا جانا چاہیے جس سے یہاں پر موجود پاکستان کمیونٹی کو آگاہی دی جائے کہ جنوبی افریقہ کے قوانین کیا ہیں اور ان پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے،پریٹوریا یونٹ میں نئے شامل ہونے والے ارکان کو راجہ شہزاد کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا۔نئے شامل ہونے والے ارکان بشارت خان جدون نے کہا کہ میں پورے دلی جذبے سے جنوبی افریقہ اور پاکستانی کمیونٹی کے تعلقات کو مزید بہتری کی جانب لیکر جاوں گا میں شکریہ ادا کرتا ہوں راجہ شہزاد صاحب کا کہ انہوں نے اپنی ٹیم میں مجھے شامل کیا انہوں نے مزید کہا کہ لوکل کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی میں میٹنگز کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے کافی سارے مسئلے مسائل بروقت حل ہو سکتے ہیں جنوبی افریقہ میں رہنے والے بیشتر پاکستانی اس کے قوانین سے ناواقف ہیں جس کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کے مسائل میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پاسپورٹ کا حصول ہے جو کہ دن بدن مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اس معاملے پر ہمیں پاکستان ہائی کمیشن سے ملاقات کر کے سفارشات پیش کرنی چاہیے تاکہ یہاں پر موجود پاکستانی کمیونٹی کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا سکیں اجلاس کے اختتام پر سنئیر نائب صدر پریٹوریا حاجی مبشر حسین نے تمام ارکان کو اجلاس پر شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اسی طرح مل جل کر خدمت کرنے کے جذبے کو سراہا۔