- الإعلانات -

”کیامیں2036تک حکومت کرنے کیلئے آئین میں ترمیم کرسکتاہوں“،روسی صدرولادیمیر پیوٹن پارلیمنٹ پہنچ گئےلیکن جواب کیا ملا؟

کریملن کے مطابق روسی صدر نے ملک کی آئینی عدالت کو بل پیش کیا ہے کہ وہ صدارت کی مدت کے حوالے سے موجود قانون میں ترمیم کرے۔ کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیاہے کہ بل کوپارلیمنٹ کے ایوان بالا ، زیریں اور علاقائی اسمبلیوں دونوں نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے جس کے بعد صدر نے ان پر دستخط کئے۔ تاہم اب آئینی عدالت اس پر حتمی فیصلہ دے گی جس کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن جائے گا۔آئینی عدالت کا فیصلہ بائیس اپریل کو متوقع ہے۔

یاد رہے جنوری میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے طاقت کا محور صدارتی محل کے بجائے پارلیمنٹ کو بنادیا تھا۔آئینی عدالت کی منظوری کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن 2024کے بعد چھ چھ سال کی مزید دومدتوں کیلئے صدر بننے کیلئے اہل قرار دے دیئے جائیں گے۔