- الإعلانات -

جاپان کو اقدامات کا پیمانہ بڑھانے کی ضرورت ہو سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت

 عالمی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ جاپان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اْن علاقوں میں سخت تر قدامات کی ضرورت ہو سکتی ہے جہاں انفیکشنز کے ذرائع معلوم نہیں ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے صحت سے متعلق ہنگامی صورتحال پروگرام کے انتظامی ڈائریکٹر مائیکل نے جنیوا میں ایک اخباری کانفرنس میں گفتگو کی۔اْنہوں نے کہا کہ جاپان کی ”کلسٹر بسٹر” سے متعلق خصوصی مہارت رکھنے والی ٹیمیں مؤثر رہی ہیں اور اِس امر پر وہ غیر معمولی طور پرکافی سْود مند معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں کہ یہ بیماری کس طرح پھیلتی ہے۔لیکن اْنہوں نے ٹوکیو سمیت تین خطرناک جگہوں کی نشاندہی کی جہاں گزشتہ چند ہفتوں میں ایسے مریض سامنے آئے ہیں جن کا تعلق وائرس منتقلی کے معلوم ذرائع سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ ریان نے کہا کہ انفیکشنز کو کم کرنے کیلئے شاید جاپان کو ٹیسٹنگ، مریضوں کی علیحدگی اور دیگر اقدامات میں اضافہ کرنا ہو گا۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو عالمگیر وباء قرار دینے کے اعلان کو ہفتے کے روز ایک ماہ ہو گیا ہے