- الإعلانات -

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لیں،وزیراعظم آزاد کشمیر

 وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس سے اپیل کی ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلا اشتعال اور بلا امتیاز سیز فائر کی خلاف ورزی سے نہ صرف سول آبادی اور عوامی املاک نشانہ بن رہی ہے بلکہ اس سے لائن آف کنٹرول پر آبادی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی امداد میں بھی حرج آتا ہے