- الإعلانات -

شاہ سلمان، ٹرمپ اور پیوٹن کی ٹیلیفونک گفتگو، اوپک پلس کے نتائج پر اطمینان کا اظہار

 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا مشترکہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق تینوں رہنماؤں نے اوپک پلس کے نتائج پر اطمینان کااظہار کیا ہے۔تینوں رہنماؤں نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام لانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے قائم رکھنے میں تیل پیداوار ممالک پر زور دیا ہے۔شاہ سلمان، ٹرمپ اور پوٹین نے تیل پیدا کرنے والے ممالک سے کہا ہے کہ وہ تیل کی عالمی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے باہمی کوششیں جاری رکھیں اور افہام وتفہیم کا ماحول برقرار رکھیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور روس کی سربراہی میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک یومیہ تیل پیداوار میں 9.7 ملین بیرل کمی پر متفق ہوگئے