- الإعلانات -

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں: سعودی وزیرِ صحت

سعودی دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیرِ صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں اب تک گنجان آبادی والے علاقوں اور ورکرز کی رہائشی علاقوں سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو چاہئیے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاہم سعودی عرب میں موجود ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف بھرپور طریقے سے مریضوں کی دیکھ بھال اور لوگوں کے ٹیسٹ کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے لئے کوئی علاج یا ویکسین موجود نہیں ہے گزشتہ ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے اگر احتیاط نا برتی گئی تو آئندہ ہفتوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ممکن ہے اس لئے گھروں تک محدود رہیں اور احتیاط برتیں. علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 472 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، سعودی وزارتِ صحت کے مطابق سعودی عرب بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4،934 تک پہنچ گئی ہے، اس دوران مزید چھ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں.