- الإعلانات -

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اپنے پہلے سے طے شدہ اجلاس ملتوی یا منسوخ کرنے کا فیصلہ

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے جنرل اسمبلی نے اپنے پہلے سے طے شدہ چنداجلاس ملتوی یا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتوی یا منسوخ کئے جانے والے اجلاسوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جنرل اسمبلی سے جاری ایک پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل اسمبلی کے فیصلے نمبر 74/544 کے مطابق جنرل اسمبلی نے کورونا وائرس کی وبا کے تحت مندرجہ ذیل فیصلوں کو اپنایا ہے جس کے تحت یو این جی اے نے اگلے نوٹس تک اقوام متحدہ کی 14 ویں کانگرس آف کرائم کی روک تھام اور فوجداری انصافکے اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی تاریخوں پر مقررہ وقت پر غور ہو گا۔ یہ کانگریس 20 تا 27 اپریل،2020 تک جاپان کے کیوٹو میں منعقد ہونے والی تھی۔اس کے علاوہ، ”نیوکلیئر ویپن فری زونز اور منگولیا” کی چوتھی کانفرنس2020، 24 اپریل، کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی تھی، اسے2021 تک ملتوی کیا جائے گا، اس بارے حتمی فیصلہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں سالانہ اجلاس میں ہو گا جبکہ”پائیدار ترقیاتی اہداف 14 کے نفاذ کے لیے اقوام متحدہ کی 2020 کی کانفرنس کے عنوان سے کانفرنس بعنوان” پائیدار ترقی کے لئے سمندروں اور سمندری وسائل کا تحفظ اور مستقل طور پر ان کااستعمال ”جو کہ 2 سے 6 جون 2020 تک لزبن میں منعقد ہونا تھا کے انعقاد کی نئی تاریخ کا فیصلہ بھی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سالانہ اجلاس میں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ،جنرل اسمبلی کے تحت ”فطرت کے ساتھ ہم آہنگی پر انٹرایکٹو مکالمہ” منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس کا انعقاد جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے دوران ہونا تھا