- الإعلانات -

جوبائیڈن میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو ایک صدر میں ہوتی ہیں ، باراک اوبامہ

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے متوقع صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جو بائیڈن میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو ایک صدر میں ہوتی ہیں ، جو بائیڈین امریکا کے سیاہ ترین دور میں قوم کو متحد رکھ سکتے ہیں۔ امریکی سابق صدر اوباماکا مزید کہناتھا کہ جو بائیڈن کو2008 میں ساتھی منتخب کرنا بہترین فیصلوں میں سے تھا۔