- الإعلانات -

دبئی کی جیلوں سے رہا180پاکستان وطن واپس پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفاتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یو اے ای گورنمنٹ نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب حکومت پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والی مفاہمت کے تحت قیدیوں کو رہا کیا۔دبئی کی حکومت نے مجموعی طور پر400 پاکستانیوں کو رہا کیا ہے جن کو مرحلہ پاکستان بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب گلف نیوز نے پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ رہا کیے گئے قیدی معمولی جرائم پر دی گئی سزائیں بھگت رہے تھے یا اپنی سزا مکمل کر چکے تھے۔