- الإعلانات -

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دے دی

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرِصدارت آن لائن اجلاس میں سولہ قراردادوں کی منظوری دی گئی جس میں پاکستانی حکومت کے ساتھ کی گئی مفاہمتی یادداشتوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور پاکستان میں توانائی کے منصوبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے، آئل ریفائنری ،پیٹرو کمیکل سمیت معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دی گئی، سعودی کابینہ نے روس، امریکہ، بنگلہ دیش، کوریا میں بھی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دی.