- الإعلانات -

اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کتنے مریض صحتیاب ہوئے؟موذی مرض سے ستائے شہریوں کے لئے خوشی کی خبر آ گئی

اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ انیس کے مرض میں مبتلا دو ہزار پانچ سو تریسٹھ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں،اسی طرح اس ملک میں نئی قسم کے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اٹلی کے قومی صحت عامہ کے ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے دوران مہلک وائرس کا نشانہ بننے والے طبی عملے میں سے تقریبا سترہ ہزار افراد دوبارہ تندرست ہو گئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک بائیس ہزار سات سو پینتالیس افراد کی ہلاکت اور ایک لاکھ بہتر ہزار چار سو چونتیس کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔