- الإعلانات -

بھارتی مسلمانوں کے حق میں او آئی سی بھی میدان میں آگئی،مودی سرکار سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلامی تعاون تنظیم کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کے لیے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانے اور نفرت انگیزی کا نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے انڈی پینڈنٹ پرماننٹ ہیومن رائٹس کمیشن(آئی پی ایچ آر سی)نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کے مطابق مسلم اقلیت کے حقوق کا تحفظ اور ملک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کا کمیشن برائے انسانی حقوق بھارت میں مسلمانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو کا ذمے دار قرار دینے اور ان کے خلاف نفرت انگیزی کی شدید مزمت کرتا ہے۔ بیان میں بھارتی میڈیا میں مسلمانوں کی منفی تصویر پیش کرنے اور انھیں امتیازی سلوک اور تشدد کا ہدف بنانے کی بھی مزمت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی مصنفہ، صحافی اور سماجی کارکن ارون دتی رائے انکشاف کرچکی ہیں کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر ہندووں کے جذبات کو اکسا رہی ہے جس سے حالات ایک بار پھر مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں کورونا وبا کی ابتدا ہی سے تبلغی جماعت کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں بھارت کے مسلمانوں سے روا رکھے گئے امتیازی سلوک کو نازی جرمنی حکومت کے اقدامات سے مماثل قرار دیا ہے۔