- الإعلانات -

سعودی عرب میں کرفیو کے دوران 2 پاکستانیوں سمیت 34 افراد گرفتار لیکن وجہ کیا بنی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نجی ٹی وی گ کے مطابق ترجمان ریاض پولیس نے 2ایسے سعودی شہریوں کو گرفتارکیا جنہوں نے رہائشی محلے میں خوفناک طریقے سے ڈرائیونگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھی- ریاض پولیس نے ایک کمشنری کے باشندوں کے خلاف بدزبانی کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا جبکہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی ڈرائیو کرنے والے ایک اور شہری کو گرفتار کیا گیا- عسیر ریجن کی پولیس نے ایک سعودی خاتون کو گرفتا رکیا جس نے کرفیو کے دوران سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی- قصیم ریجن کے سیکیورٹی اہلکاروں نے کرفیو کے دوران ہوم ڈلیوری سروس کے ان نمائندوں کو بھی گرفتار کرلیا جنہوں نے اپنی گاڑیوں میں ساتھیوں کو بٹھایا ہوا تھا اور چیک پوسٹ دیکھنے کے بعد فرار کی کوشش کررہے تھے- قصیم ریجن کی پولیس نے ان تین بنگلہ دیشیوں کو بھی گرفتار کیا جو حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک حجام کو اپنی رہائشگاہ پر لے آئے تھے-