- الإعلانات -

ملکہ برطانیہ کی سالگرہ آج، کتنے سال کی ہوگئی ہیں اور کورونا کے باوجود سالگرہ کیسے منائی جائے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ بھرمیں لاک ڈاون ہے اور اب تک سترہ ہزار کے قریب افرادہلاک ہوچکے ہیں اس لیے اس بار ملکہ کی سالگرہ سادگی سے بغیر کسی مرکزی تقریب کے منائی جارہی ہے۔ تاہم شاہی خاندان کے افراد انہیں ایک ویڈیو کال کرکے ان کی سالگرہ منائیں گے۔

ڈیلی میل کے مطابق ملکہ خاندان سے دور اپنے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا کے ہمراہ ونڈسر کاسل میں انتہائی مختصر سٹاف کے ساتھ موجود ہیں۔ملکہ کے حکم پر انہیں پیش کی جانے والی اکیس توپوں کی سلامی کو منسوخ کردیا گیاہے۔ ہر سالگرہ پر شاہی فوجی ہائیڈ پارک میں انہیں اکیس توپوں کی سلامی پیش کیا کرتے تھے۔ ملکہ کو ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بھی سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔