- الإعلانات -

خانہ کعبہ کی چھت، دیواروں، میزابِ رحمت کے علاوہ غلافِ کعبہ کی صفائی کا عمل مکمل

خانہ کعبہ کی چھت، دیواروں، میزابِ رحمت کے علاوہ غلافِ کعبہ (کسوة) کی صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا، بیت اللہ شریف اور غلاف کعبہ کو سینیٹائز بھی کیا گیا۔ سعودی عرب میں غلافِ کعبہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ماہرین نے خانہ کعبہ کی چھت، دیواروں اور غلاف کی صفائی کا کام نہایت احترام اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کرلیا، مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی خانہ کعبہ کی صفائی اور غلافِ کعبہ کی تزئین کا نظامِ اوقات مقرر کئے ہوئے ہے اسی کے مطابق یہ کام سرانجام دیا گیا۔کورونا وائرس بحران کے پیشِ نظر خانہ کعبہ اور غلافِ کعبہ کو سینیٹائز بھی کیا گیا، کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ماہرین نے جدید ترین آلات کی مدد سے صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام ریکارڈ وقت میں انجام دیا، غلافِ کعبہ کی چمک دمک بحال ہوگئی، گردو غبار صاف کردیا گیا۔