- الإعلانات -

وزیراعظم بورس جانسن کی صحت بہتر ہے، برطانوی وزیر صحت

 برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی صحت بہتر ہے اور کورونا وائرس کے باعث بیمار ہونے کے بعد ان کی صحت بحال ہو رہی ہے۔ انہوں نے جمعہ کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈاکٹروں کی تجویز پر جلد ہی اپنے دفتر واپس آئیں گے اور یہ فیصلہ برطانوی وزیراعظم نے اپنے ڈاکٹروں کی مشاورت سے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزیراعظم سے کل ہی بات ہوئی ہے وہ بہت اچھی فارم میں ہیں اور واضح طور پر ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے