- الإعلانات -

سعودی شہر قطیف میں 24 گھنٹے کا لاک ڈاو¿ن ختم

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ قطیف میں 24 گھنٹے کا لاک ڈاو¿ن جمعرات سے ختم ہو گیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے نمائندے نے گزشتہ روز جاری بیان میں بتایا کہ کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کے لیے قطیف کمشنری آنے جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے مثبت نتائج آنے پر وزارت داخلہ نے صحت حکام کی سفارش پرقطیف آنے جانے پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ قطیف کے شہری روزانہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک گھروں سے نکل سکیں گے۔ وزارت داخلہ نے قطیف کے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت و سلامتی کی خاطر حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں، باہر نکلتے وقت ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کی بھی پابندی کریں