- الإعلانات -

کورونا: برطانیہ میں ہلاکتیں اٹلی سے زیادہ، یورپ کا سب سے زیادہ اموات والا ملک بن گیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب یورپ میں برطانیہ سب سے زیادہ اموات والا ملک بن گیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں اموات 32 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

جس کے ساتھ ہی برطانیہ یورپ میں سب سے زیادہ اموات والا ملک بن گیا اور اس نے اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔سب سے زیادہ اموات برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر سیاسی دباؤ میں اضافہ کرسکتی ہیں کیونکہ انہوں نے مارچ میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے میں دیگر یورپی رہنماؤں کے مقابلے میں طویل انتظار کیا تھا۔